صیہونی حملوں کو روکا جائے: حماس اور روس کا اعلان
حماس کے سینیئر رکن نے صیہونی جارحیت اور فلسطینیوں کے دفاع کے حق کے بارے میں مغربی ایشیا کے امور میں روسی ایلچی سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے سینیئر رکن موسی ابومرزوق نے مغربی ایشیا میں قیام امن کے لئے روس کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانوف سے گفتگو کے دوران صیہونی حکومت کی مسجد الاقصی اور فلسطین کے مختلف علاقوں پر جارحیت کے فوری خاتمے پر زور دیا ۔
موسی ابومرزوق نے اس موقع پر کہا کہ تل ابیب، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ حماس بھی فلسطینیوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔
اس موقع پر میخائیل بوگدانوف نے بھی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا اور ماسکو کی کوششوں کی تفصیلات سے موسی ابومرزوق کو آگاہ کیا۔