افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا اجلاس
ایران پاکستان، چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اجلاس کے دوران افغانستان کی صورتحال کا جائزلیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ازبکستان کے شہر سمر قند میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گردی کے پھیلاؤ، امریکی پابندیوں کے اثرات اور افغان عوام کی معاشی مشکلات پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران سمیت ہمسایہ ملکوں کو افغان مہاجرین کے مسئلہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چار فریقی اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ روکے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جبکہ عورتوں اور لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کیے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
درایں اثنا ایران کے وزیر خارجہ نے سمر قند اجلاس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔