Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • سوڈان میں فائر بندی  سے متعلق ابتدائی مفاہمت

سوڈان کے قوم پرست گروہوں نے عیدالفطر کی مناسبت سے متحارب فریقوں کے درمیان بہتّر گھنٹے کی فائر بندی سے متعلق ابتدائی مفاہمت ہوجانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسنا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے قوم پرست گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ عبدالفتاح البرہان کی زیر کمان سوڈانی فوج اور محمد حمدان دغلو کی زیر کمان پیرا ملٹری فورس کے درمیان عیدالفطر کی مناسبت سے انسان دوستانہ بنیادوں پر بہتّر گھنٹے کی فائر بندی سے متعلق ابتدائی مفاہمت ہو گئی ہے۔ 
ان گروہوں کے اعلان کے مطابق جنگ بندی کا مقصد انسانی بنیادوں پر عام شہریوں کو منتقل کئے جانے کے لئے راستے فراہم کئے جانا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیرا ملٹری فورس نے خرطوم میں فوج کے جنگی طیاروں پر اینٹی ایرکرافٹ گنوں سے فائرنگ کی ہے۔

سوڈان میں جنگ چھٹے روز میں ایسی حالت میں داخل ہوئی ہے کہ عبدالفتاح البرہان کی زیر کمان فوج اور محمد حمدان دغلو کی زیر کمان پیرا ملٹری فورس نے ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس