May ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینی مجاہدین نے اپنے راکٹوں کی رینج بڑھا کر تیئیس کلومیٹر تک پہنچا دی ہے، یہ اعتراف صیہونی ذرائع ابلاغ نے کیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف صیہونی حکومت کے خلاف سائبر حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس نے صیہونی حکام کو عاجز کر دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا نے صیہونی حکومت کے چینل بارہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی راکٹوں کی مار کی رینچ بڑھا کر تیئیس کلومیٹر تک پہنچا دی ہے کیوں کہ غزہ سے فائر ہونے والے راکٹ وہاں سے تیئیس کلومیٹر دور تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں کی رینج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پہلی مرتبہ غزہ سے فائر ہونے والے راکٹوں نے تیئیس کلومیٹر دور مرحافیم صیہونی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی شام صیہونی حکومت کے غزہ پر فضائی حملوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی بستیوں پر راکٹ بارانی کی ہے۔

(صیہونی علاقوں پر فلسطینی جوانوں کی جوابی کارروائی اور خوف سے فرار کرتے غاصب صیہونی باشندے)

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف سائبر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس بار ہیکرز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب فلسطینی قوم اور اسکی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہوئے صیہونیوں کے بجلی نظام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونیت کے مرکز تل ابیب اور بعض دیگر شہروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

اس بار اینانیموس سوڈان نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اُس نے غزہ کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شہروں کی بجلی منقطع کی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ایک سستے مگر مؤثر اور تباہ کن جنگی حربے کے بطور سائبر حملوں سے صیہونی حکومت کے خلاف مدد لی جاتی رہی ہے۔ اب تک صیہونیوں کی پبلک سروسز، انکے ریڈیو ٹی وی، کمیونیکیش، بینک، یونیورسٹی، اخبارات واٹر سپلائی اور بجلی کے نظام اور مختلف اہم سرکاری اور غیر سرکاری ویب سائٹوں پر بارہا سائبر حملے ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس