May ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے پوشیدہ ہتھیاروں سے اسرائیل خوفزدہ

صیہونی حکومت کے چینل-13 پر عرب امور کے رپورٹر ہیزی سیمنٹوف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان پہلے دھمکی دینا چاہتا ہے اور اس کے بعد ایک پیغام بھی دینا چاہتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں گزشتہ مہینے فوجی مشقوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔  حزب اللہ نے فوجی مشقوں کے دوران اینٹی آرمر ہتھیاروں کے استعمال، فوجی گاڑیاں، بکتر بند گاڑیاں اور مختلف خودکش ڈرونز کی نمائش کی ۔

صیہونی تجزیہ نگار نے مزید کہا  کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر ایک حملے کی شبیہ سازی کی اور فوجیوں کو اغوا کرنے اور اسرائیلی حملے کو روکنے کی بھی مشق کی۔

سیمنٹوف کے مطابق، یہ مشق دراصل صیہونی حکومت کے لیے یہ پیغام رکھتی ہے کہ حزب اللہ ایک منظم فوج ہے جس میں خصوصی دستے اور ہتھیار ہیں جبکہ یہ اندازہ لگایا گیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​یا بڑے پیمانے پر تصادم کی خواہش نہیں رکھتے۔

اس میڈیا تجزیہ نگار نے ایک اور مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ کہنا ضروری ہے کہ اس غیر معمولی مشق میں جو ہتھیار نہیں دکھائے گئے وہ حزب اللہ کے پن پوائنٹ میزائل ہیں جبکہ اس کے پاس ان میزائلوں کی بڑی تعداد ہے، یہ وہ چیز ہے جس نے سیکورٹی اور عسکری اداروں کی آنکھوں کی نیند حرام کر دی۔

اسرائیل کا یہ فوجی تجزیہ نگار کہتا ہے کہ حزب اللہ کی مشق میں اس قسم کے میزائلوں کی رونمائی کا نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

 

ٹیگس