Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ دو ہزار سولہ سے سعودی اتحاد کی جانب سے محاصرے کی بنا پر بند ہے اور صنعا سے پروازوں کا سلسلہ بھی بند رہا ہے۔

صنعا ایرپورٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ سات برسوں کے وقفے کے بعد ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

خالد الشایف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ نقل و حمل کے وزیر کی کوششوں اور یمنی زائرین خانہ خدا کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں  کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے چیئرمین عبد القادر المرتضی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا نیا دور جمعے سے شروع کیا حا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کئے جاںے کا حل تلاش کرنا ہے جو پہلے سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد میں مسائل کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل انھوں ںے کہا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت، سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کی رہائی کے بارے میں جامع سمجھوتہ طے کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس