Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے امریکہ کو پھر دیا جھٹکا

رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں مغربی ممالک کی جانب سے عرب ممالک کو روس کے خلاف متحد کرنے میں ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کو ایک نیا جھٹکا دے دیا

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب نے ماسکو کے خلاف بغاوت کی واگنر ملیشیا کے کمانڈر یوگینی پریگوزین کی ناکام کوشش کے بعد سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کو حالیہ کال سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنے اقدامات انجام دیتا ہے، سیاسی فیصلے برکس گروپ میں شمولیت کے لیے درخواست دینے کے بعد یہ ریاض کا امریکہ کے خلاف اگلا قدم ہے۔

رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق، پوتن کے خلاف واگنر گروپ کے کمانڈر کی بغاوت کے آغاز سے لے کر اس بغاوت کو 24 گھنٹے میں کچلنے تک، مغربی ذرائع ابلاغ نے جان بوجھ کر روس میں افراتفری پھیلنے اور روس کے حکمران نظام کی سرنگونی کی باتیں شروع کر دیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ واگنر گروپ نے روسی فوج کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ باغیوں کی طرف سے دعوی کیا گیا کہ پوتن کو بین الاقوامی میدان میں الگ تھلگ کر کے اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہوتی گئی کہ ان جنگجوؤں اور ہیلی کاپٹروں کے گرائے جانے کی خبریں، روسی عوام کے حوصلے کو متاثر کرنے اور فوج کے حوصلے کو پست کرنے کے لیے پھیلائی گئی تھیں۔

رای الیوم کے مطابق زیادہ تعجب کچھ عرب ممالک کی طرف سے تھا، کیونکہ متحدہ عرب امارات کے صدر "محمد بن زائد نے جو 2 ہفتے قبل پوتن کے ساتھ سینٹ پیٹرزبرگ کے اقتصادی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، روس کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ قطر کے سربراہ نے بھی فون کال کرکے پیوتن کی قیادت میں روس کی حمایت پر زور دیا۔

ٹیگس