صیہونی دہشتگردوں کے خلاف فلسطینی نوجوان میدان میں اترے، 24 گھنٹے میں 110 کارروائیاں
Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
ایک طرف جہاں جنین میں صیہونی دہشت گردی عروج پر ہے، وہیں فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں میں بھی شدت آ گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 110 بار صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صیہونی فوجیوں کو 110 بار غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا، ان پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔ ان مزاحمتی کارروائیوں میں 14 صیہونی زخمی اور ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قدس، نابلس، قلقیلیه، بیت لحم، البیره، رام اللہ، طولکرم اور جنین وہ علاقے تھے جہاں غاصب فوجیوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز سے جنین پر دھاوا بول کر 13 فلسطینیوں کو شہید اور 100 کو زخمی کردیا تھا۔