Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: طالبان

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کے امور میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر خان متقی نے پاکستانی نمائندہ خصوصی سے افغان قیدیوں اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف آصف درانی نے پاک افغان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق آصف درانی نے طورخم جلال آباد سڑک کی دوبارہ تعمیر اور میڈیکل ویزے دینے کا وعدہ کیا۔

افغانستان کے امور میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی کا یہ دورہ ایسے وقت انجام پا رہا ہے کہ جب حالیہ مہینوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات سرحدی کشیدگی اور دہشتگردی کے واقعات سے شدید متاثر ہوئے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف سید عاصم منیر نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی مبینہ سرگرمیوں اور آزادانہ نقل و حرکت پر طالبان حکومت کو خبر دار کیا تھا۔

ٹیگس