سوڈان میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد رپورٹیں
Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
سوڈان میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔
سحر نیوز عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان ام درمان کے شہر کے علاقوں المهندسین اور الفتیحاب جھڑپیں جاری ہیں۔ اور متحرپ فریقوں کے مابین جنگ بندی کی متعدد کوششوں کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
خرطوم سے مغربی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دارفر میں دو ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق مغربی دارفر کے شہر الجنینہ سے 80 فیصد رہائشی علاقے خالی ہوچکے ہیں۔
جبکہ ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 دن کے دوران سوڈان کی خانہ جنگی میں 3 ہزار سوڈانی جاں بحق ہوئے جن میں 435 بچے ہیں۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق اب تک 2 ہزار 25 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دس لاکھ سے زائد سوڈانی باشندے بےگھر ہو چکے ہیں۔