Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • سوڈان کے حالات خراب، دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان میں پناہ لینے پر مجبور

سوڈان میں بگڑتے حالات کے باعث اب تک دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان میں جا کر پناہ لے چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سوڈان کے انسانی حقوق دفتر کے کوآرڈینیٹر نے خبر دی ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور اس وقت صورتحال انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے والے شرکا کے بس سے باہر ہوچکی ہے۔
سوڈان میں اب تک بین الاقوامی ثالثی سے کئی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن متحارب فریقوں نے اس کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے امور کے ادارے یونیسیف کے مطابق سوڈان کی خانہ جنگی میں 17 لاکھ بچے بے گھر اور لاوارث ہوچکے ہیں۔
سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، جاری فسادات میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 40 لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر  مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس