Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن نے جارح ممالک کو خبردار کر دیا، میزائل اور ڈرون سے ہی حل چاہتے ہيں؟

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب یمن سے متعلق مسائل میں امریکہ کے دباؤ میں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب اور یمن پر جارحیت کرنے والے ممالک نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں تو انہیں میزائلوں اور ڈرونز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مشاط نے ایک خطاب میں جو یمن کے شمال مغرب میں واقع صعدہ صوبے میں دیا گیا،  کہا کہ سعودی امریکیوں کے دباؤ میں ہیں تاکہ وہ یمن کے معاملے میں اپنی انسانی ذمہ داریوں سے بھاگ جائیں۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ دشمن یمن کے داخلی محاذ کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور ہمارے پاس تفصیلی معلومات ہیں کہ یہ دشمن قرآن کے ذریعے مضبوط قلعوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک گندی جنگ شروع ہو گئی ہے، ہر سطح پر ہمارے خلاف جنگ مسلط کی گی ہے۔ اس میں 19 ممالک شریک ہیں۔

مشاط نے کہا کہ دشمن اور جارح ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اگر بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو میزائل اور ڈرون ہی اس کا حل ہوں گے۔

ٹیگس