Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی جوانوں کی کارروائیاں

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوانوں نے صیہونی جارحیت کے جواب میں غاصب صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے اعدادوشمار کے مرکز المعطی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی جارحیت کے جواب میں چھبیس صیہونیت مخالف کاروائیاں انجام دیں۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال کیا اور جارح صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کی اور دھماکہ خیو مواد کا استعمال کیا۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے یہ کاروائیاں مقبوضہ بیت المقدس، نابلس، سلفیت، جنین، اریحا، قلقیلیہ، رام اللہ اور الخلیل میں انجام دیں اور صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن کے علاقے الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں داخل ہونے والے راستے میں واقع صیہونی فوج کے ایک ٹاور پر حملہ بھی کیا۔

پہلے صیہونی فوجیوں کی جارحیت مقبوضہ جنوبی علاقوں اور غزہ تک محدود تھی مگر اب جارحیت کا دائرہ غرب اردن کے علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ جبکہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خاصطور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال سخت بحرانی بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین کی جانب سے ہر صیہونی جارحیت کا منھ تور جواب دیا جا رہا ہے۔

جبکہ فلسطینی جوانوں کی استقامت و مزاحمت کی بدولت غاصب صیہونی حکومت کا مسجد الاقصی کے خلاف کوئی بھی ناپاک و شرمناک منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور فلسطینیوں نے ہر صیہونی سازش کو ناکام بنایا ہے اور وہ ہر وحشیانہ جارحیت کا جواب اپنے دفاعی ہتھیاروں سے دے رہے ہیں جس سے صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

دریں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے مزاحمتی رہنماؤں کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ غاصب صیہونی حکومت جارحیت کا مظاہرہ کر کے امن و سکون سے رہ سکے۔

ٹیگس