Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر نے خانقین کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائي اور دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر بشیر العنبکی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی بعقوبہ کے علاقے خانقین کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے زیر زمین ٹھکانوں کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی کارروائی کامیاب رہی ہے اور اس کارنوائی میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ خانقین اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رواں سال کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے جو عراق میں امن کی برقراری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اتنی بڑی کاروائی اب تک نہیں کی گئی تھی۔ اس کمانڈر نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے خانقین کے راستوں میں اربعین حسینی کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک اور کمانڈر محمد التمیمی نے بھی داعش کے خلاف الحشدالشعبی کی کارروائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی اس عوامی فورس نے پورے عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنا اہم اور خاص کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں تک ہتھیار پہنچائے جانے کے راستے مسدود کئے ہیں۔

ٹیگس