فلسطین: صیہونیوں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت، فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی اجازت کے برابر ہے
Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
فلسطین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے صیہونی شہریوں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا ایک اور اقدام ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے صیہونیوں کو اسلحہ اٹھانے اور ہر وقت اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت دینے پر کہا ہے کہ اس سے فلسطینوں کے خلاف ظلم و ستم اور قتل کو ہوا ملے گی اور صیہونی اپنی آئیڈیالوجی، قوم پرستی کی بنیاد پر فلسطینیوں کو نشانہ بنائیں گے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ صیہونی ریاست خصوصا شدت پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر کے خلاف بین الاقوامی عدالت اور دوسرے بین الاقوامی اداروں سے شکایت کی جائے گی۔