Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: ایران کے ساتھ ہمارا معاہدہ باہمی احترام کی بنیاد پر ہے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہمارا ایران کے ساتھ معاہدہ، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مسائل میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ معاہدہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ہے۔
انہوں نے سوڈان کے حالات کے بارے میں پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے دونوں فوجی گروہ ایک دوسرے پر حملوں کا خاتمہ کریں اور سویلین افراد پر حملے سے باز رہیں۔
یمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ریاض یمن کے بحران کے خاتمے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
لبنان کی صورتحال کے حوالے سے بھی فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم لبنان کی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم سب گروہوں سے کہتے ہیں کہ وہ اصلاحات کا جامع عمل انجام دیں جس سے بحران کا خاتمہ ہو۔

ٹیگس