Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ کے نیچے ایک نئی سرنگ تعمیر

صیہونی سرنگ دو سو میٹر لمبی اور بارہ میٹر اونچی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے یہودی عیدوں کے موقع پر مسجد الاقصیٰ کے نیچے ایک نئی سرنگ تعمیر کی ہے، یہ نئی سرنگ قدس شہر اور مسجد اقصیٰ کی بہت سی یادگاروں اور آثار کو یہودیانے کا سبب بنی ہے اور درحقیقت یہ یہودی ہیکل کی ترویج کرتی ہے۔

یہ سرنگ سیلوان ٹاؤن میں باب المغاربہ سے شروع ہوئی ہے جو صحن براق سے ہوتی ہوئی اموی محلوں تک جاتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ دو سو میٹر لمبی اور بارہ میٹر اونچی ہے اور اس کے اندر ایک تصویری نمائش بھی رکھی گئی ہے جس کے بارے میں صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس میں بیت المقدس کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہودی عیدوں کے بہانے صیہونی بستیوں میں بسنے والے انتہاپسند صیہونیوں نے جنہیں اسرائیلی فوج کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی کل صبح مسجد الاقصی کے اندر داخل ہوئے اور اسلامی مقدسات کی توہین کی۔ اس بار انتہا پسند صیہونیوں نے یہودیوں کی عید، عیدالعرش کا بہانہ بناتے ہوئے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔ صیہونی آباد کاروں نے یہودیوں کی عید، عیدالعرش کے دوسرے دن اس مقدس مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس