Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن کی تازہ ترین رپورٹ: 350 صہیونی ہلاک، 1700 زخمی

استقامتی تنظیموں کی جانب سے "طوفان الاقصی" آپریشن میں متاثر ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی اہلکاروں کی کاروائی میں اب تک 350 سے زائد صہیونی اور اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو ہے جن میں سے 285 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ح

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ استقامتی تنظیموں کی جانب سے "طوفان الاقصی" آپریشن میں متاثر ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بعض عبرانی ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کاروائی کے دوران اب تک 165 صہیونیوں کو فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے اپنا قیدی بنا لیا ہے۔ بعض خبروں کے مطابق مزاحمتی جیالوں نے سو کے قریب اسرائیلیوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے کہ جس میں متعدد فوجی افسر بھی شامل ہیں- صہیونی چینل 13 کے مطابق صہیونی قصبے کیبوتس بئیری سے 50 صہیونیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چینل کان نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں بسنے والے 14 صہیونی حماس کے میزائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع 7 قصبوں میں لڑائی جاری ہے جس میں حماس نے تین پر قبضہ کرلیا ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود صہیونی فوج ان قصبوں کو حماس کے قبضے سے چھڑانے میں ناکام رہی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے حماس کے مجاہدین کی صہیونی فوج کے مورچے میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی مورچے کے اطراف میں مجاہدین کے حملے کی وجہ سے دھواں بلند ہورہا ہے۔ اچانک حملے کی وجہ سے صہیونیوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔

صہیونی ویب سائٹ حدشوت نے طوفان الاقصی کو اسرائیل کی تاریخ کا سیادہ ترین دن قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مقاومتی جوانوں کے ہاتھوں صہیونی فوجی اہلکاروں کی ذلت آمیز گرفتاری کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔

دوسری جانب غزہ سے ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک صہیونیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 232 فلسطینی شہید اور تقریبا سترہ سو زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس