Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل کی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ

آج جمعہ کی صبح خبری ذرائع نے غاصب اسرائیل کی وزیر اطلاعات گالیت دیستل کے مستعفی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت دیستل نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئیٹر) پیج پر لکھا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سرگرمیاں وزارت خارجہ کے سپرد کردی ہیں۔

اس سے پہلے نامہ نگاروں اور مبصرین نے کہا تھا کہ گالیت دیستل کی وزارت کے پاس کوئی اختیار نہیں رہا ہے کیونکہ یہ وزارت صیہونی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی وزیر اطلاعات نے ایسے حالات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں پر "طوفان الاقصیٰ" کے نام سے موسوم گزشتہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والا فلسطین کے اسلامی استقامتی محاذ کا آپریشن اب بھی جاری ہے۔ اس آپریشن میں اب تک غاصب اسرائيلی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

غاصب اسرائیلی حکومت نے میدان جنگ میں فلسطین کے استقامتی محاذ کے مقابل شرمناک شکست سے دوچار ہونے کے بعد بوکھلاہٹ میں غیر انسانی اقدام کرتے ہوئے غزہ کی تمام گزرگاہوں کو بند کردیا ہے تاکہ بزعم خود فلسطین کے استقامتی محاذ کی بہادرانہ "طوفان الاقصیٰ" کارروائیوں کو روک سکے، جس میں وہ لاکھ کوشش کے باوجود ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

 

ٹیگس