غاصب صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی میزائل حملوں کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں مقبوضہ کفر شوبا کی پہاڑیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر جاری حملوں کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ جوابی حملے میزائلوں سے کئے جا رہے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں پر وحشیانہ بمباری اور گولہ باری کی ہے جس کے جواب میں حزب اللہ کے جوانوں نے رویسہ العلم، السماقہ اور زیدین نامی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے بھی خبر دی ہے کہ لبنان و مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں تمام صیہونی آبادکاروں سے پناہ گاہوں میں پناہ لینے کو کہا گیا ہے۔