حزب اللہ لبنان کا صیہونی فوج کے پانچ ٹھکانوں پر حملہ
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے دوران پانچ اور صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے پانچ اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نوجوانوں نے مسکاف عام، خربہ المنارہ، ہر مون، ریشا اور رامیہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر کئے جانے والے براہ راست حملے میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح خبر دی ہے کہ اس کارروائی میں غاصب صیہونی حکومت کے کئی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے کل بھی ایک بیان میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ حزب اللہ کے نوجوانوں نے جل اعلام، برکہ ریشا، رامیا، المنارہ اور العباد میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس سے قبل حانیتا میں بھی صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے میں غاصب صیہونی حکومت کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔