Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے تل ابیب اور دیگر غیر قانونی صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عزالدین قسام گروہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب اور غیر قانونی صیہونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے میزائل اور راکٹ کے حملے بدستور جاری ہیں اس دوران بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بچوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ عسقلان، نتیووت اور مفتاحیم صیہونی بستیوں پر بھی میزائل اور راکٹ سے حملے کئے گئے ہيں۔
صیہونی حکومت کے میڈيا نے بھی خبر دی ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجے ہیں۔
طوفان الاقصی کارروائیوں سے صیہونی حکومت اور اس کے سرپرستوں پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔

ٹیگس