غزہ پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ جاری، 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک 4 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4137 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی صیہونیوں کی بمباری سے اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 70 فیصد خواتین، بچے اور بزرگ ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ڈاکٹرز، ایندھن کی قلت کی وجہ سے موبائل فون کی روشنی میں آپریشن کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز یہاں تک کہ مریضوں کا آپریشن بے ہوش کیے بغیر کر رہے ہیں اور زخموں کے علاج کےلیے سرکہ استعمال کر رہے ہیں۔