Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب پر القسام بریگیڈ کا زبردست میزائل حملہ

القسام بریگیڈ نے فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں کے رد عمل میں تل ابیب پر میزائل برسائے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رد عمل میں تل ابیب پر زبردست میزائل حملہ کیا ہے۔ الحزیرہ چینل کے مطابق تل ابیب کے علاوہ مقبوضہ اراضی کے کئی دیگر علاقوں پر بھی القسام نے حملہ کیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز گونجنے لگی۔

اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ یہ حملہ ملت فلسطین کے خلاف غاصب اسرائيلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ نے گزشتہ 7 اکتوبر کو مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر طوفان الاقصی نامی بھرپور کارروائیوں کا آغاز کیا اور استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے محض 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹ صیہونیوں کے ٹھکانوں پر داغے جس کے نتیجے میں غاصب صیہونیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

 

ٹیگس