غزہ کی جنگ کا دائرہ لبنان کی سرحدوں تک پھیل گیا
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب غزہ کی جنگ لبنان کی سرحدوں کی طرف جارہی ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں اور فوجوں پر حملے شروع کردئیے ہیں ایک طرف حزب اللہ لبنان کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرچکی ہے، تو دوسری طرف انصاراللہ یمن نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا عندیہ دیاہے ۔
عراق میں حشد الشعبی اور کتائب حزب اللہ جیسے مزاحمتی گروپ بھی موجود ہیں جنہوں نے داعش کے خلاف اپنی طاقت کا لوہا منوایا تھا ۔
ایران بھی خطےمیں تنہا نہیں ہے بلکہ وہ اس ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے جو امریکہ کے خلاف وجود میں آیا ہے ،اس لئے اس جنگ کے منطقی انجام کے بارے میں ابھی بات کرنا جلدبازی ہوگی۔
غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کی طاقت اور فوجی توانائی سے بخوبی واقف ہے ۔آج کی حزب اللہ کل کے حزب اللہ سے بہت مختلف ہے ۔عالمی طاقتیں بخوبی جانتی ہیں کہ شام اور عراق میں داعش کو شکست دینا حزب اللہ کے مجاہدین کے بغیر ممکن نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہے ۔ وہیں برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے بیشتر ممالک اس جنگی منظر نامے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔