Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں اب تک 7326 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی حکوت کی بمباری میں اب تک 7326 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے آج جمعہ کی شام کو طوفان الاقصی آپریشن کے 21 ویں دن غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 7326 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 18967 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 3038 بچے اور 1726 عورتیں شامل ہیں۔  فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 414 سن رسیدہ افراد بھی غاصب صیہونیوں کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

ادھر غاصب فوجیوں کی بمباری میں دو مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا اور غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس پر آج صبح ہونے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی بمباری میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

ٹیگس