Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • قزاقستان: کوئلہ کان میں بھیانک آتش زدگی، 32 اموات، ایک دن کا قومی سوگ

قزاقستان کی ایک کان میں شدید آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: قزاقستان کے قارا غاندی علاقے میں اسٹیل کی ایک بڑی کمپنی "آرسیلر متل" کی ملکیت والی کوئلے کی ایک کان میں شدید آگ لگ گئی۔ اس آتش زدگی کے نتیجے میں رائٹرز کے مطابق کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 14 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

شنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 23 کانکن اب بھی کوسٹینکو کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں کان سے نکالنے کے لئے مہم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 18 افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے متاثرہ افراد سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے نیز آج 29 اکتوبر کو ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے ساتھ قزاقستان کے صدر نے اپنی کابینہ کو حکم دیا کہ وہ "آرسیلر متل ٹیمرٹو" کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعاون کو روک دیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثے کے وقت کان کے اندر 252 افراد موجود تھے اور خبر لکھے جانے تک 208 کانکنوں کو باہر نکالا جا چکا تھا۔

 

ٹیگس