افغانستان کے صوبہ ہرات میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
پانچ اعشاریہ چار کی شدت کے ساتھ آنے والے ایک اور زلزلے نے افغانستان کے صوبہ ہرات کے شمالی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: افغان میڈیا نے ہفتے کی رات اطلاع دی کہ افغانستان کے صوبہ ہرات سے پچپن کلومیٹر شمال میں، مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر ستاون منٹ پر، ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا۔
یہ زلزلہ زمین سے تیرہ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا - ابھی تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں بالخصوص مغربی صوبے ہرات میں متعدد زلزلے آئے جن کے نتیجے میں پندرہ سو سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔