Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • کیا یمن نے بھی پتے کھول دیئے، کیا غزہ جنگ میں کودنے کی ہے تیاری ؟

یمنی فوج کی امدادی اور معاون بٹالین کے دستوں نے "طوفان الاقصی" کے نام سے ایک نئی فوجی مشق انجام دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عین اسی وقت جب طوفان الاقصیٰ جنگ عزالدین القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے مجاہدین کی طرف سے جاری ہے، یمنی فوج کی امدادی بٹالین نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایک نئی فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

اس فوجی مشق کے دوران جو متعدد فوجی اور سویلین کمانڈروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی، یمنی فوج کی حمایت اور معاون بٹالین کے کمانڈر میجر جنرل قاسم الحمران نے وزارت دفاع کی جانب سے فوجی کمانڈروں کا اس تقریب میں خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوجی مشق ایسی حالت میں کی جا رہی ہے کہ جب غزہ پٹی کو خوفناک جرائم کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی بٹالین یمنی مسلح افواج کا ایک لازمی حصہ ہیں اور پوری طرح تیار ہیں۔

میجر جنرل قاسم الحمران نے کہا کہ امت اسلامیہ کے مشکل حالات اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور غزہ کے باشندوں کے خلاف دشمن کے جنگی جرائم اور نسل کشی کے پیش نظر، امدادی بٹالین کے لیے یہ ضروری تھا کہ یمنی فوج اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمن کی فوج ان خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے اور غزہ کے مجاہدین کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہے جنہوں نے بہادری کی داستان رقم کی اور اسرائیلی دشمن کو سخت سبق سکھایا۔

ٹیگس