Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • غزہ کا واحد کینسر اسپتال ایندھن ختم ہو جانے کی بنا پر بند کر دیا گیا

غزہ کے صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کا واحد کینسر اسپتال ایندھن ختم ہو جانے کی بنا پر بند کر دیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترک فلسطین دوستی اسپتال کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ اسپتال کینسر کے مریضوں کا علاج کرتا رہا ہے مگر ایندھن ختم ہوجانے پر اس اسپتال نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں شہدا کی لاشیں موجود ہیں جن کو نکالا نہیں جا سکا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیماروں اور زخمیوں کی جان بچانے کےلئے جتنا بھی ان کے پاس ایندھن ہے اسے وہ شفا اور انڈونیشین اسپتال پہنچا دیں۔
آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ نے بھی مزید طبی ٹیموں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسپتالوں کو نشانہ نہ بنائے۔
فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایندھن نہ ہونے کی بنا پر اسپتالوں کے جنریٹر بند ہوتے جا رہے ہیں جس کی بنا پر جنگی زخمیوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جان بچانا مشکل ہوگيا ہے جن میں بیالیس بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس