Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب کے مختلف علاقوں پر القسام بریگیڈ کے جوابی میزائلی حملے

فلسطین کی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ نے صیہونی جارحیت کے جواب میں تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ نے صیہونی جارحیت کے جواب میں تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں منجملہ گوش دان، سدیروت، اور مفلاسیم کو جوابی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ تل ابیب کے مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صیہونی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ایرپورٹ بند کر دیا گيا۔ القسام کے یہ میزائل حملے ایسے وقت انجام پائے جب صیہونی وزیر جنگ کی تقریر جاری تھی اور نتیجے میں وہ خائف ہوکر پناہ گاہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے وزیر جنگ اور اپنی جنگ پسند کابینہ کے ایک رکن بنی گینٹس کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ٹیگس