Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اڈوں پر عراق کے استقامتی گروپوں کے حملے

شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں رقہ کے مضافات میں واقع کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔ خبری ذرائع نے اس امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائي دینے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے عراق کی اسلامی استقامت نے بھی اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔
عراق کی اسلامی استقامت کے بیان میں آیا ہے کہ شمالی عراق میں واقع حریر کے علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کے اڈے پر دو ڈرون طیاروں سے حملہ کیاگيا۔ یہ ڈرون اپنے ہدف پر جاکر لگے۔
اس سے قبل المیادین ٹی وی چینل نے یہ رپورٹ بھی دی تھی کہ عراق کے کردستان علاقے میں واقع اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اڈے پر یہ حملہ ایک خودکش ڈرون سے کیا گيا۔ اس کے علاوہ شام کے الخضراء دیہات میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گيا۔ یہ حملہ بھی متعدد خود کش ڈرون طیاروں کے ذریعہ کیا گيا۔

ٹیگس