Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی دشمن کے مختلف اور حساس علاقوں منجملہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میزائل اپنے اہداف پر لگے ہیں لیکن صیہونی دشمن اس خبر کو چھپا رہے ہيں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری فوج، اپنی فوجی کارروائیاں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف صیہونی دشمن کے حملے بند نہيں ہوتے۔
جنوبی مقبوضہ فلسطین پر یمنی فوج کے میزائل حملے ایسے میں کئے گئے ہیں کہ صیہونی حکومت کے وزير جنگ نے جمعرات کی رات کو یہ دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوج، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک غزہ کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔

ٹیگس