Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ، امریکہ پر حملے کا داعش لے رہا ہے انتقام

جہاں ایک طرف شامی قوم فلسطین کی حمایت کر رہی ہے اور ملک کی مزاحمتی تنظیمیں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے جنوب میں اسرائیل اور مشرق میں امریکہ کے خلاف برسرپیکار ہیں، وہیں دہشت گرد گروہوں بالخصوص خونخوار دہشت گرد گروہ داعش نے اسرائیلی فضائی حملوں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اس کے علاوہ دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ ماہ شامی فوج کے خلاف 6 کارروائیاں کیں جن کی اب تک کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ حملے دیرالزور کے الشولہ اور بادیہ علاقوں سے لے کر حمص اور رقہ تک مختلف مقامات پر ہوئے۔

اس حقیقت کے باوجود کہ ماضی میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور امریکی اتحادی اہداف کے خلاف داعش کے حملوں کی تعداد تقریباً شامی فوج اور مزاحمت کے خلاف حملوں کی تعداد کے برابر تھی جبکہ حالیہ دنوں میں کرد سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف حملوں میں کمی آئی ہے۔ پچھلے مہینے کے دوران یہ حملے صفر تک پہنچ گئے ہیں، اس کے برعکس شامی فوج اور مزاحمتی تنظیموں پر پچھلے سال کے مقابلے مقدار اور کوالٹی دونوں لحاظ سے بے مثال حملے ہوئے ہیں۔

غزہ جنگ اور شام و عراق میں امریکی اہداف پر مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں اضافے کے ساتھ داعش کے حملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

یہ حملے شام اور عراق میں مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے امریکی فوجی اہداف پر حملوں پر امریکی ردعمل معلوم ہوتے ہیں۔

ٹیگس