فلسطین کی وزارت صحت: ہزاروں فلسطینی اب بھی لاپتہ
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غاصب اسرائیل کے بمبار طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں کے نیچے ابھی بھی ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئےہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق ستائیس سو میں سے پندرہ سو بچے ہیں جو ملبوں کے ڈھیر میں دبے ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز بھی فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار پچیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں کہ جن میں سے چار ہزار پانچ سو بچے اور تین ہزار ستائیس عورتیں ہیں اور چھ سو اڑسٹھ سن رسیدہ افراد ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ستائیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔