Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین کو نکالے جانے کے پاکستان کے اقدام  پر افغانستان کی کڑی نکتہ چینی

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالے جانے کے پاکستان کے اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر مہاجرت محمد ارسلاح خروتی نے افغان مہاجرین کو ملک سے نکالے جانے کے حالیہ پاکستانی اقدام کو غیر دوستانہ اور جلد بازی کا اقدام قرار دیا ہے۔

محمد ارسلاح خروتی نے افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کے پاکستان کے اقدام کو غیر منطقی قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد نے پناہ گزینوں کے بارے میں جلد بازی میں فیصلہ کیا اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پناہ گزینوں کے حقوق پامال کئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے دو لاکھ بیس ہزار افغان مہاجرین کو ملک سے نکالے جانے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس