عراق، عین الاسد پر پھر دو ڈرونوں سے حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عین الاسد چھاونی کو دو ڈرونوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی عراق میں امریکی قبضے والی عین الاسد بیس پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔
عراق کے شمال میں واقع امریکی اڈے الحریر پر ڈرون حملے کے ایک گھنٹے بعد ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد بیس کو بھی دو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کی صبح اعلان کیا کہ اس نے عراق کے کردستان علاقے میں امریکی فوجی اڈے "الحریر" کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
اس تنظیم نے ڈرون کے حملے اور بیس کے اندر سے اٹھنے والے دھوئیں کی تصویر بھی شائع کی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا کہ جب گزشتہ ہفتے الحریر بیس کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے عراقی مزاحمتی تنظیم نے متعدد بار مغربی عراق میں عین الاسد اور شمالی عراق میں الحریر فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔