Nov ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود غزہ پرصیہونی فوج کی شدید بمباری

علاقائي ذرائع کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ پر غاصب صیہونیوں کے حملے پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بعض عربی اور عبری ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حماس اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے اور طوفان الاقصی آپریشن کے پینتالیسویں دن پیر کی صبح گیارہ بجے سے اس پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ لیکن تحریک حماس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ دریں اثناء غاصب اسرائيل نے خان یونس اور شمالی غزہ پر مارٹر گولوں اور توپخانے سے شدید حملہ کیا ہے۔ صیہونی روزنامہ یدیعوت آحارنوت سمیت بعض ذرائع ابلاغ نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح گيارہ بجے سے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کی خبر دی تھی۔

ٹیگس