Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • مزید فلسطینی صیہونیوں کی قید سے آزاد

غاصب صیہونی حکام نے صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد کے دائرے میں منگل کی صبح تینتیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عوفر جیل سے رہا ہونے والے یہ فلسطینی قیدی اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس سے قبل فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد کے دائرے میں تین فلسطینی عورتین اور اور تیس فلسطینی بچے جو صیہونی جیل میں قید ہیں، رہا کئے جائیں گے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد کے دائرے میں حماس انہتر صیہونی قیدیوں اور غاصب صیہونی حکومت ڈیڑھ سو فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا کرے گی۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جمعے کو شروع ہوئی چار روزہ جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ٹیگس