Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی قوم کا قتل کرنے والے اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، فلسطینی وزیر خارجہ

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جنگ بندی کو مکمل جنگ بندی میں تبدیل ہونا چاہیے اور غزہ میں جرائم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے قطر اور مصر کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ ختم ہونا چاہیے اور یہاں کے باشندوں کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

المالکی نے خبردار کیا کہ "وقت ختم ہو رہا ہے اور قابل حل سیاسی تنازعہ ایک نہ ختم ہونے والے مذہبی تنازعہ میں بدل رہا ہے۔"

ریاض المالکی نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین میں اسنائپروں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "7 اکتوبر سے اب تک صرف مغربی کنارے میں 230 افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے نیز کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

ٹیگس