Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کے کردار پر اردن کے وزیرخارجہ کی تنقید

اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، سلامتی کونسل کی خاموشی کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی سمجھتی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک، جارح اسرائیل کے جرائم کو اپنے دفاع کا جواز قرار دے رہے ہيں کہا کہ جو ملک اپنے عوام کی سلامتی اور امن کا خواہاں ہوتا ہے وہ کسی دوسری قوم کی سرزمین پر قبضہ اور ان کے بچوں کو قیدی نہيں بناتا۔ اردن اور بعض عرب ممالک نے، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے سلامتی سے بہرہ مند ہونے کی غرض سے، جامع امن کے قیام کےلئے ایک مکمل منصوبہ پیش کیا ہے۔ اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک جامع امن کو عملی جامہ پہنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ فلسطین کو سرکاری طور پر ایک ریاست تسلیم کرنے کےلئے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو سلامتی کونسل میں پابند بنانے والی ایک قرارداد منظور کی جائے۔ الصفدی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ تیس برسوں میں امن کے حصول کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے کہا کہ غاصبانہ قبضے کے ساتھ امن و صلح کی بات ایک دوسرے کے منافی ہیں جبکہ ہم ایک جامع اور منصفانہ امن کے خواہاں ہیں۔ اردن کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی حقیقی ہونی چاہیے جو غزہ اور غرب اردن میں خونریزی کے خاتمے پر منتج ہو۔​

ٹیگس