ستّر فیصد صیہونی فوجی شمالی غزہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور
Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ستّر فیصد فوجی غزہ کے شمالی علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: القسام کے اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ تحریک استقامت کی کارروائیوں اور میدان عمل میں ہونے والی شکست کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے ستّر فیصد فوجی، غزہ کے شمالی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس کمانڈر نے کہا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی زمینی کارروائی، غزہ کے جنوبی علاقے میں مرکوز ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ لبنان و فلسطین کی تحریک استقامت کے بہادر سپاہیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں غزہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔