Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • نائیجرین فوج کے حادثاتی ڈرون حملے میں 151افراد جاں بحق و زخمی

نائیجرین فوج کے حادثاتی ڈرون حملے میں 151افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حادثاتی ڈرون حملے میں  85 جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 66 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون سے میزائل مارا وہاں ایک مذہبی تقریب ہو رہی تھی جس میں تین سو سے زائد افراد شریک تھے۔

نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے ملک کے فوجی ڈرون کے غلطی سے حملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں شمالی کادونا کے ایک گاؤں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم پچاسی افراد جاں بحق ہو گئے-

نائجیریا کی امدادی تنظیم نے سرکاری طور پر پچاسی افراد کی ہلاکت اور چھیاسٹھ کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو نائجیریا کی فوج کے کمانڈر نے، ٹنڈونی بری علاقے کا دورہ کیا اور غلطی سے ہونے والے فضائی حملے پر وہاں کے رہائشیوں سے معافی مانگی۔

کادونا، دارالحکومت ابوجا سے ایک سو ترسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر، اور شمال مغربی اور شمالی وسطی ریاستوں کے درمیان واقع ہے، جو عسکریت پسندوں کے اغوا اور قتل کے واقعات سے نبرد آزما ہیں۔

شمال مغربی نائیجیریا اس افریقی ملک کے انتہائی غیر پرسکون علاقوں میں سے ایک ہے اور اس خطے میں تیس ہزار مسلح راہزن موجود ہیں۔

ٹیگس