Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • تمام فلسطینیوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی حماس کی اپیل

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصبین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے تمام فلسطینیوں سے پہلی انتفاضہ (انتفاضہ سنگ- 8 دسمبر1987) کی سالگرہ کے موقع پر اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم 1948 کی اراضی اور مغربی کنارے میں رہنے والے اپنے لوگوں سے مسجد الاقصیٰ کی جانب جانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ہم مغربی کنارے کے شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں میں رہنے والے انقلابی نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنگِ طوفان الاقصیٰ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، جو بھی چیز ان کے پاس ہو اسی کے ساتھ، دشمن کے مقابل اٹھ کھڑے ہوں۔

حماس نے مزید کہا ہے کہ "ہم اپنے لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے نازی قبضے کے منصوبوں اور ان کے حامیوں کی راہ ہائے حل، جو انہیں ان کی آزادی اور عزت کے ساتھ زندگی کے حق سے محروم کر دیں، مسلط کئے جانے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کو ناکام بنادیں گے۔  

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم صہیونی غاصبین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے تمام منصوبوں کی مخالفت پر زور دیتے ہیں، جو ملت اسلامیہ اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔"

 

 

ٹیگس