Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، رہائشی مکان پربمباری میں شیرخواربچے سمیت 12 افراد شہید

غرہ کے مختلف علاقوں بالخصوص رفح اور خان یونس پر صیہونی فوجیوں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہر رفح کے الزھور محلے میں ایک رہائشی مکان پربمباری میں بارہ افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تربچے اور خواتین ہیں ۔ الزھور محلہ شمالی غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کا مرکز بنا ہوا ہے - اس حملے میں شہید ہونے والے جن شہدا کی لاشیں رفح کے النجار اسپتال میں منتقل کی گئی ہيں ان میں ایک شیرخواربچے کی لاش بھی نظرآرہی ہے ۔

صیہونی جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی کے مرکز النصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی ہے ۔ ان حملوں میں ایک رہائشی مکان پوری طرح تباہ ہوگیا ہے اورکئی افراد شہید و زخمی ہوگئے ہيں ۔ فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی اسپتالوں اور میڈیکل عملے پرحملے کررہے ہيں ۔ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی زخمیوں کو لانے کے لئے جانے والی ایمبولنسوں کو روکتے ہيں تاکہ زخمی زیادہ خون نکل جانے کے باعث دم توڑ دے۔

فلسطین کی وزارت صحت نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر پیر کو ہونے والی بمباری میں دوسوآٹھ فلسطینی شہید اور چارسو سولہ زخمی ہوگئے جبکہ ایک بڑی تعداد ملبے میں دبی ہوئی ہے۔

ٹیگس