حزب اللہ لبنان نے کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کئی صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے زرعیت، حدب یارون و راہب ٹھکانوں اور مغربی الجلیل کے علاقے خربہ ماعر میں صیہونی حکومت کے توپ خانے کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جاں بازوں نے صیہونی فوجی ٹھکانے جل العلام کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر براہ راست حملہ کرکے صیہونی فوجیوں کو بھاری مالی اور جانی نقصان سے دوچار کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کی طرف سے مقبوضہ شبعا اور کفر شوبا کے علاقے میں بھی واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور اس شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ان علاقوں کی کالونیوں میں رہنے والے صیہونیوں کے خوف و ہراس کا باعث بنا ہوا ہے۔