Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے ایک اور مصیبت کا دن، اس کے مزید 10 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 10 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین شجاعیہ کے علاقے میں "حسنین روڈ" پر طاقتور بموں سے صہیونی فوج کی پیادہ فوج کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ القسام نے بتایا کہ اس حملے میں غاصب صیہونی حکومت کے کم از کم 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں، القسام کے مجاہدین نے غزہ شہر کے علاقے شیخ رضوان میں صیہونی حکومت کے 4 مرکاوا ٹینکوں اور 4 بکتر بند گاڑیوں کو "یاسین 105" راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

القسام کے جنگجوؤں نے صیہونی حکومت کے ایک اور مرکاوا ٹینک کو غزہ شہر کے مشرق میں واقع الزیتون کے علاقے میں نشانہ بنایاہے۔ اس ٹینک کو بھی یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا۔

ادھر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے بھی اس کے جاں بازوں اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان آج صبح غزہ کے مشرق میں الزیتون اور شجاعیہ محور اور مغرب میں شیخ رضوان کے علاقے میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

 

ٹیگس