یمن: امریکا کا بحری اتحاد صیہونی حکومت کو مزید گستاخ بنائےگا
تحریک انصاراللہ نے امریکہ کے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد صیہونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کی ترغیب دلانا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سیاسی شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحراحمر میں امریکی بحری اتحاد کی تشکیل صیہونی حکومت اور اس کے بحری جہازوں کی مدد کے لئے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ الائنس بین الاقوامی قوانین سے متضاد ہے اور اس کا مقصد جہازرانی کی حمایت نہيں بلکہ صیہونی حکومت کے مفاد میں بحر احمر کو فوجی رنگ دینے کے لئے ہے۔ انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت روکنا اپنی انسانی و اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہيں اور اس کا مقصد غزہ کے محاصرے کو ناکام بنانا ہے اور یہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہيں ہے۔ امریکی وزیرجنگ لویڈ آسٹین نے منگل کو بحر احمر میں جہازرانی کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے سے کثیرالقومی اتحاد تشکیل دینے کی خبر دی ہے۔ آسٹین کے اعلان کے مطابق بحرین، برطانیہ، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، جمہوریہ سیشلز، اور اسپین اس اتحاد کے رکن ممالک ہوں گے۔