صیہونیوں پرغزہ جنگ کے شدید اثرات کا انکشاف، 60 فی صد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
عبرانی ذرائع نے غزہ کے خلاف جنگ کے صیہونیوں پر پڑنے والے شدید اثرات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 فی صد اسرائیلی فوجی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے میڈیا نے اسرائیلی فوجیوں کے، غزہ جنگ کے نتیجےمیں ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونے کا اعتراف کیا ہے- ان ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ نے اسرائیلیوں کو اجتماعی طور پر ذہنی اور نفیساتی دباؤ اور شدید اضطراب سے دوچار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام نے فوجیوں کے نفسیاتی ماہرین کے ذریعے علاج میں ناکامی کے بعد اعصابی علاج کرنے والے مراکز سے رجوع کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی صیہونی چینل "کان" نے ایک رپورٹ میں اس سلسلے میں اعتراف کیا تھاکہ غزہ کے خلاف جنگ ميں شرکت کرنے والے دوہزار صیہونی فوجی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کی وجہ سے نفسیاتی معالجوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے ہيں۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ افراد غزہ جنگ کی مشکلات کے پیش نظر زخمیوں اور جنگ کے متاثرین کی درجہ بندی کر رہے ہیں اور دماغی صحت کے ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں۔