Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

اسرائیلی اخبار "یدیوت احارونوت" نے غاصب اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی اخبار "یدیوت احارونوت" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو غزہ میں جنگ کے اضطراب و خوف میں مبتلا اور خودکشی کا رجحان رکھنے والے اپنے فوجیوں کی مدد کے لیے نرسوں اور نفسیاتی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

کچھ دن پہلے صہیونی ٹی وی چینل "کان" نے اعتراف کیا تھا کہ غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں دو ہزار سے زائد فوجی نفسیاتی مسائل کی وجہ سے نفسیاتی ڈاکٹروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا صہیونی فوجیوں کی خودکشی ایک عام سی بات بن چکی ہے اور صہیونی میڈیا نے متعدد بار صیہونی فوجیوں کے درمیان خود سوزی، پھانسی اور خود کو گولی مارنے کے واقعات کی خبریں نشر اور شائع کی ہیں۔

اگرچہ صیہونی حکومت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اپنے فوجیوں میں خودکشی کے اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن پہلے کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2022 میں صیہونی فوجیوں میں خودکشی میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ ان کی موت کی پہلی وجہ تھی۔

 

ٹیگس